Episode 42 - Qalander Zaat Part 3 By Amjad Javed

قسط نمبر 42 - قلندر ذات (تیسراحصہ) - امجد جاوید

ہم کھانا کھا چکے تو مہوش اور فہیم اسی کمرے میں چلے گئے اور میں ہوا خوری کے لیے چھت پر آ گیا۔مجھے سوہنی بہت شدت سے یاد آ رہی تھی۔ اس گھر میں اس کا ہونا محسوس ہو رہاتھا۔ مجھے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ ابھی کسی کونے سے نکلے گی اور میرے سامنے آ کھڑی ہوگی۔ یہ مجھے یقین تھا کہ وہ مجھ سے رابطہ ضرور کر ے گی۔ میں اس کی یادوں میں کھویا ہوا ، چھت پر ٹہل رہا تھا کہ میرا فون بج اٹھا، یہ وہ فون تھا جو مجھے فہیم نے دیا تھا اور اس میں نمبر ٹریس نہ ہونے والی تکنیک تھی۔
مجھے نمبر بھی دکھائی نہیں دیا تھا تب میں فوراً سمجھ گیا کہ دوسری طرف بلا شبہ نوتن کور ہوگی۔ میں نے کال پک کرلی 
” امرتسر پہنچ چکی ہوں اور اس وقت رتن دیپ سنگھ جی کے پاس ہوں۔“
” اتنی دیر بعد فون کیا؟“ میں نے پوچھا۔

(جاری ہے)

” یہاں آتے ہی افتاد پڑ گئی۔ بانیتا بس ”را“ والوں کے ہتھے چڑھنے ہی والی تھی۔یہ تو اسے رَبّ ہی بچا گیا۔
یہاں امرتسر میں تو کیا پورے پنجاب میں اسے تلاش کیا جا رہا ہے اسے ، بہت بڑا کام ڈال دیا ہے اس نے ۔“
” کسی چھوٹے کام کی اس سے اُمید بھی نہیں ہے۔ لیکن اب وہ ہے کہاں؟“ میں نے پوچھا۔
” کوئی پتہ نہیں کہاں ہے۔ آخری بار جالندھر میں تھی۔ اب دیکھیں کہاں ہو سکتی ہے ۔“ اس نے بتایا۔
” تم ممبئی کب جا رہی ہو؟“ میں نے پوچھا۔
” بس ابھی یہاں سے نکل کر اپنے گھر جاؤں گی، صبح سویرے میری فلائیٹ ہے یہاں سے۔
وہاں جا کر بات کروں گی ، یہ رتن دیپ سنگھ جی سے بات کرو۔“ اس نے کہا اورفون اُسے دے دیا۔ وہ کچھ دیر مجھ سے باتیں کرتا رہا، پھر فون بند کر دیا۔
رات کے گہرے سناٹے میں سوہنی کی یاد اس قدر تھی کہ کچھ دیر پہلے کی ہنگامہ آرائی بھی اس کی یاد کو محو نہ کر سکی ۔ ایک کے بعد ایک خیال آتا چلاجا رہا تھا۔ میں سوہنی کے خیالوں میں تھا کہ فون میں تھرتھراہٹ ہوئی ۔
وہ فہیم کی کال تھی۔
” ہاں بولو۔“ میں نے کہا۔
” ابھی کال ٹریس ہوئی ہے کہ گھاس منڈی میں جہاں اس جوا مافیا کے لوگوں کا گڑھ ہے ۔ وہاں سے کچھ لوگ ہنگامہ کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ ان کاٹارگٹ شاہ فیصل کالونی میں موجودایک مارکیٹ ہے۔ جو شاید ان کے مخالفین کی ہے۔“ فہیم نے تیزی سے بتایا
” مخالفین کی طرف سے کوئی پیش رفت ہے ؟“ میں نے پوچھا۔
” ان کی طرف سے ابھی کوئی بات سامنے نہیںآ ئی ۔“ اس نے بتایا
” یہ خبر ان تک پہنچا دو۔“ میں نے کہا تو گیت بولی۔
” میرے پاس ایک تجویز ہے۔ اگر کچھ دوسرے لوگوں کے ذریعے گھاس منڈی کے اڈے پر ہی حملہ کروا دیا جائے۔“
” تمہارے پاس ایسے لوگ ہیں؟“ میں نے پوچھا۔
” بالکل ہیں۔ جس وقت یہ ہنگامہ ہو رہا ہو ، اس وقت ادھر بھی …“ اس نے بات جان بوجھ کر ادھوری چھوڑ دی
” اوکے ‘ تو پھر رات بھر میں دونوں طرف کو ہلا کر رکھ دو ۔
کوشش یہ کی جائے کہ گھاس منڈی میں جوا اڈے کا سرغنہ ساجد پولیس کے علاوہ دوسری فورسز پکڑ لیں۔“ 
 ” ایسا ہی ہوگا۔“ گیت نے کہا اور پھر فون آف ہو گیا۔ میرے اندر سنسنی پھیلنے لگی۔ میں کچھ دیر چھت پر رہا لیکن بے چین ہو گیا۔ یہاں سوہنی کی یادیں تھیں جو میری بے چینی میں مزید اضافہ کر رہی تھیں۔ میں نیچے چلا گیا۔ میری توقع کے مطابق مہوش اور فہیم کنٹرول روم میں تھے۔
سامنے اسکرین روشن تھی ۔ وہ دونوں جب سے آئے تھے ، اسی طرح مصروف تھے۔ میں نے مہوش کی طرف دیکھا اس کا چہرہ تھکا تھکا سا لگ رہا تھا۔ 
” مہوش !تم آرام کر لو، میں اور…“
” میں بالکل ایزی ہوں ، فکر نہ کریں۔“ اس نے تھکے ہوئے لہجے میں کہا۔
” جاؤ ، تھوڑا سکون کر لو۔ میں ہوں یہاں پر ۔“ میں نے اس سے کہا تو وہ اٹھ گئی ۔ دارے نے اس کے لیے کمرہ سیٹ کر دیا ہوا تھا۔
 سب سے پہلے شاہ فیصل کالونی کی مارکیٹ میں کچھ نامعلوم لوگ چند کاروں پر آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی ۔ وہ سیدھے اس مارکیٹ کی انتظامیہ والے دفتر کی جانب بڑھے۔ لیکن جیسے ہی ہنگامہ شروع ہوا تھا وہ لوگ دفتر چھوڑ کر چھپ گئے کیونکہ وہ لوگ ان کے منتظر تھے۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو گھیرے میں لے لیا۔
ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہونے لگا۔
اس دوران گھاس منڈی میں جوئے کے اڈے پر دھاوا بول دیا گیا۔ وہاں پر جو عام لوگ موجود تھے۔ انہیں ڈرا دھمکا کر بھگا دیا گیا۔ وہاں پر ساجد نامی وہ سرغنہ بھی موجود تھا۔جوئے کے اڈے والوں نے فائرنگ کر کے مزاحمت کر دی تو معا ملہ بڑھ گیا۔ 
 ان دونوں ہنگاموں کی اطلاع پولیس کو معمول کے مطابق ہی ہوئی لیکن خفیہ فورسز کی مطلع کر دیا گیا تھا۔
جب یہ ایک ہی وقت میں دونوں ہنگامے شروع ہوئے وہ وہاں تک پہنچ چکے تھے۔ دونوں طرف سے ہی بندے مرے اور زخمی بھی ہوئے۔ لیکن کامیابی یہ ہوئی کہ ساجد نام کاوہ سرغنہ پکڑا گیا۔ ٹی وی اسکرین پر یہ خبریں چل رہی تھیں۔ فورسز نے ساجد کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ایک طرف یہ ہنگامے چل رہے تھے تو دوسری طرف فون پر اطلاع دوبئی تک پہنچ گئی ۔ 
 مخالفین کا سارا زور اپنے ان لوگوں پر تھا جو حکومت میں تھے۔
وہ سیٹھ نیلا کا سارا ریکارڈ لے کر وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ رات گئے یہ فیصلہ ہوا کہ چھاپہ مارا جائے۔ 
صبح ہونے تک تین کام ہوئے ۔ سیٹھ نیلا سمیت اس کے کارندوں کو پکڑ لیا گیا۔ سی ڈیز، کمپیوٹر اور وہ ریکارڈ جو ہنڈی کے ذریعے سرمایہ باہر منتقل کیا جا رہا تھا، وہ سب قبضے میں لے لیا۔ دوسرا ساجد نامی سرغنہ پولیس کی حراست سے نکل کے دوبئی فرار ہو گیا۔
پولیس صاف مکر گئی کہ ایسا بندہ انہوں نے پکڑا ہی نہیں تھا۔ تیسرا کام یہ ہوا کہ رات جو ایجنٹ پکڑا تھا، اسے زندگی سے آزاد کرکے زمزمہ پارک کے قریب پھینک دیا گیا۔ اس کے تمام نمبر حاصل کر لیے گئے تھے۔ دن نکلتے ہی اس کی لاش مل گئی ۔ اس سے کراچی انڈر ورلڈ میں ہلچل مچ گئی۔ جس کا احساس ٹیلی فون کالز سے ہو گیا۔ 
                                        #…#…#

Chapters / Baab of Qalander Zaat Part 3 By Amjad Javed

قسط نمبر 25

قسط نمبر 26

قسط نمبر 27

قسط نمبر 28

قسط نمبر 29

قسط نمبر 30

قسط نمبر 31

قسط نمبر 32

قسط نمبر 33

قسط نمبر 34

قسط نمبر 35

قسط نمبر 36

قسط نمبر 37

قسط نمبر 38

قسط نمبر 39

قسط نمبر 40

قسط نمبر 41

قسط نمبر 42

قسط نمبر 43

قسط نمبر 44

قسط نمبر 45

قسط نمبر 46

قسط نمبر 47

قسط نمبر 48

قسط نمبر 49

قسط نمبر 50

قسط نمبر 51

قسط نمبر 52

قسط نمبر 53

قسط نمبر 54

قسط نمبر 55

قسط نمبر 56

قسط نمبر 57

قسط نمبر 58

قسط نمبر 59

قسط نمبر 60

قسط نمبر 61

قسط نمبر 62

قسط نمبر 63

قسط نمبر 64

قسط نمبر 65

قسط نمبر 66

قسط نمبر 67

قسط نمبر 68

قسط نمبر 69

قسط نمبر 70

قسط نمبر 71

قسط نمبر 72

قسط نمبر 73

قسط نمبر 74

قسط نمبر 75

قسط نمبر 76

قسط نمبر 77

قسط نمبر 78

قسط نمبر 79

قسط نمبر 80

قسط نمبر 81

قسط نمبر 82

قسط نمبر 83

قسط نمبر 84

قسط نمبر 85

قسط نمبر 86

قسط نمبر 87

قسط نمبر 88

قسط نمبر 89

قسط نمبر 90

قسط نمبر 91

قسط نمبر 92

قسط نمبر 93

قسط نمبر 94

قسط نمبر 95

قسط نمبر 96

قسط نمبر 97

قسط نمبر 98

قسط نمبر 99

قسط نمبر 100

قسط نمبر 101

قسط نمبر 102

قسط نمبر 103

قسط نمبر 104

قسط نمبر 105

قسط نمبر 106

قسط نمبر 107

قسط نمبر 108

قسط نمبر 109

قسط نمبر 110

قسط نمبر 111

قسط نمبر 112

قسط نمبر 113

قسط نمبر 114

قسط نمبر 115

قسط نمبر 116

قسط نمبر 117

قسط نمبر 118

قسط نمبر 119

قسط نمبر 120

قسط نمبر 121

قسط نمبر 122

قسط نمبر 123

قسط نمبر 124

قسط نمبر 125

قسط نمبر 126

آخری قسط