اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19جنوری۔ 2010ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نےکہاہےکہ دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف آبی ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سےمختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چاروں صوبوں میں تیرہ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے،اس حوالے سے صدر اکیس جنوری کو گھبیر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔جبکہ بھاشا ڈیم کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور منصوبوں کے حوالے سےکوئی فیصلہ جلدی میں کیااور نہ ہی بائیس سینٹ فی کلو واٹ آور کا کوئی معاہدہ کیا گیا۔

19/01/2010 20:06:50 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے