UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔12جنوری۔ 2010ء)ملک بھر کی طرح پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔شہری علاقوں میں 8سے 10 جبکہ دیہات میں چودہ گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے جس کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچارہیں۔پشاورکے علاقوں گنج،بشترآباد،گلبہار،صدر،نوتھیہ ،گلبرگ،یونیورسٹی ٹاؤن اورحیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ شدیداختیارکرگیا ہے ۔پیسکوکی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے برعکس کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے ۔بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاورباری طبقہ اورگھریلوں صارفین شدید پریشانی کے شکار ہوگئے ہیں ۔گھروں اورمسجدوں میں پانی میسر نہیں جبکہ بجلی نہ ہونے کیوجہ سے طلباء کاقیمتی وقت بھی ضائع ہورہا ہے ۔بجلی کے ساتھ ساتھ شہر کے بیشترعلاقوں میں گیس بھی غائب ہوگیا ہے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث طلباء اورسرکاری ملازمین ناشتہ کئے بغیر گھروں سے نکلنے پر مجبورہیں۔شہریوں نے بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیاجاتا ہے تاہم اضافے کے ساتھ بجلی بھی غائب رہتی ہے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اورگیس کے نرخوں میں مزید اضافہ نہ کیاجائے کیونکہ سرحد پہلے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اورتمام ترکاروبار تباہ ہوکررہ گیا ہے جبکہ اب بجلی لوڈشیڈنگ سے حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاجلدازجلد خاتمہ کیاجائے بصورت دیگراحتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔ چارسدہ ،مردان ،نوشہرہ،تخت بھائی ،ملاکنڈ،خیبرایجنسی سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

12/01/2010 16:41:44 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.