اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کسی بھی صورت شیڈول کے برعکس لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی،میاں افتخارحسین:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔04جنوری۔ 2010ء) صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت شیڈول کے برعکس بجلی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔بجلی اورگیس ہمارے صوبے کی پیداوار ہیں یہاں تولوڈشیدنگ نہیں ہونی چاہیئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اوراپنے صوبے کی خاطرہرقسم کی قربانی دیں گے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اوربہت جلدان درندوں کاخاتمہ یقینی ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی کومزید موثربناکران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یہ درندہ صفت عناصر اپنے خلاف کامیاب کاروائیوں کے نتیجے میں بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ بے گناہوں کا خون بہا کر وہ محض عوام اور حکومت پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں تا کہ ان کے خلاف جاری کامیاب کاروائیوں اور قومی اتحا دکو توڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم او ر سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے متحد اور متفق ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت شیڈول کے برعکس بجلی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔ بجلی اورگیس ہمارے صوبے کی پیداور ہیں لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

04/01/2010 17:17:31 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے