اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار ایک سو اٹھاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔9مارچ۔ 2010ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار ایک سو اٹھاسی میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ، اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی پیداوار اآٹھ ہزار پانچ سو انیس اور مانگ نو ہزار سات سو سات میگاواٹ ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن دو ہزار سات میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار تین سو اناسی اور اآئی پی پیز سے چار ہزار ایک سو تینتیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے اور کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو اٹھاسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی کی صورتحال میں مزید بہتری اآئی ہے اور بجلی گھروں کو انیس ہزار تین سو پینتیس میٹرک ٹن تیل فراہم کیا گیا ہے۔

09/03/2010 14:53:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے