اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی، ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے لوڈ شیڈنگ:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر ۔2009ء) کراچی میں بجلی کی بدترین آنکھ مچولی سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کے ای ایس سی کو بجلی کی طلب پورا کرنے میں تین سو اسی میگاواٹ بجلی کی کمی ہے۔ کورنگی تھرمل پاور پلانٹ اور گیس ٹربائن مکمل طور پر جبکہ بن قاسم پاور پلانٹ کے چھ میں سے دو یونٹ کام نہیں کر رہے ہیں۔ ایٹمی بجلی گھر بھی سات روز سے سالانہ مینٹیننس کے لئے پہلے ہی بند ہے۔ شہر میں بجلی کی طلب دو ہزار تین سو بیالیس اور رسد ایک ہزار نو سو پینسٹھ میگا واٹ ہے۔ کراچی کو چارحصوں میں تقسیم کرکے ہردوگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کابدترین سلسلہ جاری ہے۔

22/10/2009 19:36:36 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے