اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

جھنگ: لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ، ٹرین کی 3 بوگیاں نذر آتش:
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) جھنگ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں ٹرین کی تین بوگیوںکو آگ لگا دی گئی اورتوڑ پھوڑ کے واقعات میں واپڈ ہاﺅس سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا گیا ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور دس مظاہرین کو گرفتارکر لیا ۔ شہر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں سولہ سے سترہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سرگودھا سے ملتان جانے والی اور ملتان سے سرگودھا آنے والی ٹرینوں کو روک لیا اور ایک مسافروں کو اتار کر ایک ٹرین کی تین بوگیوں کو نذر آتش کر دیا ۔شہری ٹرین کی چھتوں پر چڑھ گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اس سے قبل صبح سویرے واپڈا ہاﺅس کو بھی آگ لگا دی گئی، مشتعل مظاہرین نے پولیس کی بھی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جب تک بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں کی جاتی ہے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ جھنگ میں موسم انتہائی گرم ہے اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری رات بھر سو نہیں پاتے جس کے باعث انہیں شدید ذہنی کوفت کا سامناہے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور دس کو گرفتارکر لیا ، واپڈا آفس اور دیگر سرکاری املاک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔

21/07/2009 13:57:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے