اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی، قمر الزمان کائرہ:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی ۔2009ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے دو یونٹ آئندہ پانچ روز میں دو سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے اور وزیر اعظم نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم میں ہونے والی خرابی کو دور کرنے میں چار سے پانچ روز لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتیں قانون کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کی تیاری کریں۔ وزیر اعظم نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی رقم شفاف طریقے سے استعمال کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

01/07/2009 18:43:28 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے