بارش کے باعث موسم خوشگوار، ملک میں بجلی کی کمی چھ سو ایک میگاواٹ رہ گئی:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست ۔2009ء) بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے سے ملک میں بجلی کی کمی گھٹ کر چھ سو ایک میگاواٹ رہ گئی ہے۔ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار سات سو سڑسٹھ میگاواٹ اور طلب چودہ ہزار تین سو اڑسٹھ میگاواٹ ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں ہائیڈل پاوور جنریشن چھ ہزار پانچ سو بارہ میگاواٹ ہے۔ جینکوز سے دو ہزار چار سو ننانوے، آئی پی پیز سے چار ہزار چھ سو ترپن اور رینٹل منصوبوں سے ایک سو تین میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




