اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، احتجاجی مظاہرے:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی ۔2009ء)صوبہ سرحد کے تمام اضلاع میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیدنگ سلسلہ بدستورجاری ہے جس کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے لوگ شدید پریشانی کے شکارہوگئے ۔غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کے خلاف مختلف علاقوں کے مکینوں کااحتجاج بھی جاری ہے ۔گزشتہ روزپشاورشہر اورگردنواح کے رہائشیوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے حکومت اورواپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی سڑکوں پر ٹائرجلا کر روڈکوہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے ۔ پشاور کے علاقہ گورنمنٹ کالج چوک پر مکینوں نے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کردیا۔گورنمنٹ کالج چوک پر ہونے والے مظاہرے میں مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیس گھنٹوں سے بجلی غائب ہے پیسکو کے اہلکار ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے لئے لے گئے ہیں لیکن بیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہوا اور لوگ شدید گرمی میں بدحال ہوگئے ہیں اس موقع پر متعلقہ حکام نے مظاہرین کو یقین دھانی کرائی کہ ٹرانسفارمر جلد ٹھیک کردیا جائے گا۔پشاورکے علاقوں میں گلبہار، نشترآباد، خیبربازار، صدر، نوتھیہ ،گلبرک ،یونیورسٹی ٹاؤن ،ہشنگری اورحیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے اوربیشترعلاقوں میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ۔دن رات کے مختلف اوقات میں شہر میں کئی کئی گھنٹوں بجلی بندش کیوجہ سے گھروں اورمسجدوں میں پانی ناپید ہوگیا ہے جس سے عوام شدیدمشکلات میں مبتلا ہوگئے۔بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارٹھپ ہوکررہ گئی ہے اوربارونق بازاریں بھی رات کوآٹھ بجے سے پہلے پہلے بندکی جاتی ہے جبکہ دن کے وقت بھی بجلی نہ ہونے باعث لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے پشاورکے علاوہ صوبہ کے دیگراضلاع نوشہرہ ،مردان ،صوابی ،چارسدہ ،سمیت کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابرہیں

26/07/2009 15:12:18 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے