جشمہ پر بجلی گھر کی تعمیر پر سندھ کو اعتراض ہے، شازیہ مری:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون ۔2009ء) سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نےکہا ہےکہ چشمہ جہلم لنک کینال پر بجلی گھرکی تعمیر پر سندھ کو شدید اعتراضات ہیں، اس معاملےکو وزیراعلیٰ سندھ وزیر اعظم کےساتھ اٹھائیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چشمہ جہلم لنک کینال میں خوشاب کے مقام پر بجلی گھر تعمیر کیا جارہا ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اعتراضات سے وزیرا عظم کو آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ ارکان اسمبلی اپنے اعتراضات پیپکو براہ راست بھی بھجواسکتے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




