اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری، 9 سے10 گھنٹے بجلی غائب:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ ۔2009ء)پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ ناروالوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔صوبہ سرحد میں روزانہ5سے 6گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کے اعلان کے برعکس9سے دس گھنٹے بجلی بند کیجاتی ہے ۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہورہ گئی ہے۔ کاروبار ی حضرات کے ساتھ ساتھ میٹرک کے طلباء کو شدید مشکلاات کا سامنا ہے۔پشاورکے علاقوں،صدر،نوتھیہ،خیبربازار، قصہ خوانی ،یکہ توت ،زرگر آباد ، نشتر آباد ،کوہاٹی ،نمک منڈی ، کوہاٹ روڈ، ہشتنگری، فقیر آباد، گلبہار، چارسدہ روڈ ، لطیف آباد ، افغان کالونی اور دیگر علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ پشاور کے نواحی علاقوں متھرا،خزانہ ، ارمڑ ، ماشوخیل، بڈھ بیر اور دیگر علاقوں میں دس گھنٹے سے بھی زیادہ بجلی بند کی جاتی ہے ۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورصوبہ سرحد میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث بیشترکارخانے بند ہوچکے ہیں ۔سرحدچیمبر ذرائع کے مطابق سرحدمیں کل2254کارخانے موجودہے جس میں صرف 594کارخانے چالو ہے باقی تمام کے تمام بند ہوگئے ہیں ۔ سرحد میں امن وامان کی بگڑی ہوئی صورت حال اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پہلے سے انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے جبکہ اب نئی شیڈول جاری کردیاگیا ہے جس سے باقی کارخانے بھی بند ہوجائیں گے ۔پشاورکے علاوہ نوشہرہ ،صوابی ،مردان ،تخت بھائی ،چارسدہ سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔

24/03/2009 14:39:55 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے