سندھ میں این آر او سے فائدہ اٹھانیوالوں کی تفصیلات پر مشتمل کمپیوٹر ہارڈ ڈسک لاپتہ ہوگئی:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔4 دسمبر۔ 2009ء) سندھ میں این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات پر مشتمل کمپوٹر ہارڈ ڈسک لاپتہ ہوگئی۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب نیب کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا۔ حکومت سندھ نے دو ہزار سات میں این آر او کے تحت پانچ ہزار چھ سو ستتر مقدمات بند کرنے کے بعد تمام تفصیلات کمپیوٹر میں محفوظ کرلی تھیں۔ حکومت سندھ نے اس معاملے کو افشا کیے بغیر متعلقہ عدالتوں سے دوبارہ معلومات جمع کرنا شروع کردی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




