اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کے ای ایس سی کو 80میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل، کراچی میں بحران مزید سنگین صورتحال اختیارکرگیا:
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جولائی۔2010ء)ایٹمی بجلی گھر سے کے ای ایس سی کو 80میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی میں بجلی کا بحران مزید سنگین صورتحال اختیارکرگیا ۔ کینپ کے ترجمان طارق رشید کے مطابق مرمت کی غرض سے بند کئے گئے ایٹمی بجلی گھر کی بحالی میں کم از کم دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا ۔ ذ رائع کے مطابق دو ماہ سے زائد کا عرثہ گزرجانے کے باوجود کے ای ایس سی کو ڈیفنس ڈی سیلینیشن پالنٹ سے 84میگاواٹ بجلی کی فراہمی پہلے ہی معطل ہے۔کے ای ایس سی ذرائع نے بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2،6،بفرزون ، شادمان ٹاون سمیت نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز میں گزشتہ شب سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ملیر کے بیشتر علاقوں سے کم وولٹیج کی شکایات بھی وصول ہوئی ہیں گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کے ای ایس سی کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے ۔کے ای ایس سی انتظامیہ نے پری مون سون یا مون سون کی متوقع بارشوں سے نمٹنے کیلئے تاحال کسی واضح حکمت عملی کا علان نہیں کیاہے۔

06/07/2010 14:15:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے