ملک میں بجلی کا شارٹ4600 میگاواٹ تک پہنچ گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20مارچ۔ 2010ء)ملک میں بجلی کا شارٹ چار ہزار چھ سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام آباد مین وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار نو ہزار دو سو بائیس اور ڈیمانڈ تیرہ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن دو ہزار پانچ سو اکیس میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار چھیاسی اور آئی پی پیز سے چار ہزار چھ سو پندرہ میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




