UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی پیدا کرنیوالے تمام پلانٹ کام کررہے ہیں صرف ایک دو خراب ہیں، راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے تمام پلانٹ کام کررہے ہیں صرف ایک دو خراب ہیں‘ بجلی پیدا کرنے کے لئے پوری صلاحیت سے کام کررہے ہیں‘ دسمبر تک ملک میں سارے پلانٹ آ جائیں گے‘ ہر شہری چاہتا ہے کہ جلد از جلد اس مصیبت سے نکلیں‘ دسمبر تک ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا‘ صارفین بھی بجلی بچانے میں بھرپور ساتھ دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ کچھ سیاسی لوگ باتیں کرتے ہیں کہ یونٹوں کو سپلائی پوری نہیں کررہے یا وہاں تیل و گیس کی کمی ہے جس کی وجہ سے پاور جنریشن نہیں ہو رہی ایسی کوئی بات نہیں ہے جتنی یونٹوں کو جتنی تیل و گیس کی ضرورت ہوتی ہے اس کے مطابق انہیں تیل و گیس مہیا کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ جتنے بھی پلانٹس ہیں وہ کام کررہے ہیں صرف دو تین خراب ہیں اور ان پلانٹس سے 500 میگا واٹ کمی کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس بحران سے ہم گزر رہے ہیں اب ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں حتی المقدور کوشش کررہے ہیں کہ ہم اس بحران سے جلد از جلد نکلیں۔ جمعرات کو تمام آئی پی پیز کی ملاقات صدر سے ہوئی ہے اور جو لسٹ میں نے شائع کی تھی اس کے ایک ایک مالک اور سپانسر سے سوال کیا گیا کہ آپ بتائیں کہ اس تاریخ پر کام شروع کرنے کے لئے آ رہے ہیں جس کی انہوں نے یقین دہانی کرائی اور کہاکہ دسمبر تک تمام پلانٹس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر شہری یہی چاہتا ہے کہ اس چیز سے باہر نکلا جائے اور ہم چار پانچ وزراء بیٹھ کر اس مسئلے کو چیک کررہے ہیں اور کوئی اس سے غافل نہیں ہے اور ہم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا عہد کر رکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حبس کے دنوں میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے جتنا ہوسکے صارفین بجلی کی بچت کریں۔ اے سی 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلائیں واشنگ مشین‘ استری کا استعمال رات کے وقت نہ کریں اور انرجی سیورز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

24/07/2009 14:20:02 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.