اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

گوجرانوالہ، طویل لوڈشیڈنگ، مشتعل افراد کا احتجاج، متعددگرفتار:
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2010ء) گوجرانوالہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل افراد نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، جس سے سات افراد زخمی ہوگئے، پچیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔گوجرانوالہ ریجن میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف صنعتی مزدوروں اور مالکان نے اعوان چوک میں ریلی نکالی، احتجاج کی وجہ سے بائی پاس پر ٹریفک کی آمدرو فت رک گئی۔ انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے ٹریفک بحال کرنے کیلئے لاٹھی چارج کردیا، جواب میں لٹھ بردار مظاہرین نے پتھراوٴ کیا اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کی شیلنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران ٹریفک روکنے اور پولیس پر حملوں کے الزام میں پچیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں ایک گھنٹے کے بعد پانچ گھنٹے کیلئے بجلی بند رکھی جاتی ہے، صورتحال بہتر نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

19/04/2010 15:49:01 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے