Warning: shuffle() expects parameter 1 to be array, null given in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 3

    Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 4

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"کیری لوگر بل" پر مزید کوریج

کیری لوگر بل کو شرائط کے ساتھ قبول کیا گیا تو پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہوگا ، اقبال ظفر جھگڑا:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اکتوبر ۔2009ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ کیری لوگربل میں بعض گھناؤنی شقیں موجود ہیں، بل شرائط کیساتھ موجودہ شکل میں قبول کرناپاکستان کی سالمیت آزادی اورخودمختاری پرسودابازی کے مترادف ہوگا،انہوں نے ان خیالات کااظہارملک نجب گل ایڈوکیٹ کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پرخطاب کے دوران کیااس موقع پرپی ایف تھری کے سابق امیدوارخادم علی خان یوسفزئی اورسرحدچیمبرکے سابق صدرشرافت علی مبارک بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ کیری لوگربل کی منظوری کے بعدہم یہ دعوی نہیں کرسکتے کہ ہم ایک آزاداورخودمختارملک ہیں یہ بل غیرمشروط ہوتاتوپھرہم خوش آمدیدکہتے، انہوں نے کہاکہ یہ توایک ارب ڈالرامدادہے اگران شرائط کے ساتھ سوارب ڈالربھی دیدیں توبھی اس کوتسلیم نہیں کرناچاہیئے۔ جھگڑانے کہاکہ ہماری اپنی ایک فو ج ہے اس کے اپنے قواعدوضوابط ہیں اس لئے کسی کویہ حق نہیں کہ وہ ہماری فوج کوڈکٹیٹ کرے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کشکول توڑناہوگابعض عناصریہ کہتے ہیں کہ امدادکے بغیررہانہیں جاسکتااگرہم ارادہ کریں توان تمام حالات کامقابلہ کرسکتے ہیں اوراس کی واضح مثال1998میں امریکی دباؤکے باوجودایٹمی دھماکے کرناہے انہوں نے کہاکہ ملک کی حفاظت ہمارافرض ہے انہوں نے کہاکہ(ن)لیگ میں دھڑادھڑافرادکی شمولیت کامطلب ہے کہ(ن)لیگ اصولوں کی سیاست کرتی ہیں اوریہ سالمیت پرسمجھوتہ کرنے کی قائل نہیں۔

08/10/2009 17:54:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے