اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وزیراعظم کی زیر صدارت دو روزہ توانائی کانفرنس کل ہو گی، بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائیگا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔18اپریل۔2010ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت دو روزہ توانائی کانفرنس(کل) پیر کو ہوگی جس میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائیگا دو روز قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیر کو بجلی کی قلت کے حوالے سے دو روزہ توانائی کانفرنس بلانے کی ہدایت کی تھی اور اس سلسلے میں بجلی کی قلت کے بارے میں مجوزہ کانفرنس میں تمام وزرائے اعلی اور متعلقہ وزیروں سمیت ماہرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے دو روز قبل جاری ہونے والے سر کاری بیان کے مطابق توانائی اور بجلی کانفرنس کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں بجلی کے منصوبوں کی موجودہ صلاحیت کا استعمال، بجلی کے شعبوں کو گیس کی فراہمی، پیپکو کے ادائیگیوں کے مسائل کا حل، زیر گردش قرضوں کا حل، پیداوار بڑھانے کیلئے آئی پی پیز کوایندھن کی فراہمی، بجلی گھروں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے نقصانات پر قابو پانا، پانی ، کوئلہ اوردیگر وسائل سے درمیانے درجے کے منصوبے شروع کرنے ،بہتر لوڈمینجمنٹ اور توانائی وبجلی کے تحفظ کیلئے اقدامات شامل ہیں ۔

18/04/2010 18:24:50 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے