اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وفاقی وزیر پانی و بجلی کی فیملی نتھیا گلی کی عوام کیلئے رحمت بن گئی:
نتھیاگلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔23 اپریل ۔2010ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کے اہلخانہ نتھیا گلی کی عوام کے لئے تین دن کی خوشی بن کر آئے اور چلے گئے ، راجہ پرویز اشرف کے اہلخانہ نے نتھیا گلی میں تین دن تک قیام کیا اور اس دوران وہاں بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی ۔ مقامی صحافی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ راجہ پرویز اشرف کے اہلخانہ نے پیر ، منگل اور بدھ کو نتھیا گلی میں قیام کیا جس کے دوران وہاں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے پر عوام میں بے حد خوشی پائی گئی اور وہ دعائیں کرتے رہے کہ یہ فیملی کچھ عرصہ اور وہاں قیام کرے تا کہ انہیں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے ۔ تاہم یہ فیملی صرف تین دن کی رحمت ثابت ہوئی۔ واضح رہے کہ نتھیا گلی میں روزانہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

23/04/2010 14:23:51 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے