اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 105 میگاواٹ رہ گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر ۔2009ء) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے اور گرمی کی شدت میں کمی سے بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر ایک سو پانچ میگاواٹ رہ گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار13 ہزار81میگاواٹ جبکہ مانگ13 ہزار186 میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن 6 ہزار 228 میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار 466 میگاواٹ،آئی پیز سے چار ہزار تین سو تین اور رینٹل منصوبوں سے چوراسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو 520 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔

01/09/2009 13:45:13 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے