بجلی کی طلب ورسد میں فرق3ہزار میگاواٹ سے تجاوز:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جولائی 2009 ء)پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے کہا ہے کہ اس وقت شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔سلام آباد میں پیپکو کے ترجمان کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ ٓائندہ ہفتے منگلہ سے بجلی کے فراہمی کے بعد لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ ترجمان پیپکو نے کہا ہے کہ آج ملک میں بجلی کی طلب چودہ ہزار نو سو اٹھاسی میگا واٹ جبکہ رسد گیارہ ہزار نو سو اٹھہتر میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




