اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ مزیدشدت اختیارکرگیا ، دن رات کے مختلف اوقات میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب،ایک گھنٹے میں تین مرتبہ بجلی بند کی جاتی ہے:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون ۔2009ء)پشاورسمیت سرحد بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ مزیدشدت اختیارکرگیا ہے۔صوبائی دارلحکومت پشاورمیں دن رات کے مختلف اوقات میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ اب تواکثراوقات میں ایک گھنٹے میں تین مرتبہ بجلی بند کی جاتی ہے جس کے باعث صنعتی حلقوں سمیت گھریلوں صارفین انتہائی مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں ۔پیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے برعکس صوبہ سرحدکے بیشتراضلاع میں غیراعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیدنگ کادورانیہ بھی بڑھا دیاگیا ہے جس کے باعث عوام کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پشاورکے علاقے نشترآباد،گلبہار،بھانہ ماڑی ،صدر،گلبرک،نوتھیہ،خیبربازار،یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگرکئی علاقوں میں بارہ گھنٹے بجلی بندکی جاتی ہے ۔پیسکو نے روزانہ چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کیا تھا ۔تاہم گزشتہ روز ایک بارپھر اعلان کیاگیا کہ لوڈشیڈنگ ختم کیاگیا ہے اوراب نئے شیڈول کااعلان کیاجائیگا ۔بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچارہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کاقیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں اورمسجدوں میں پانی دستیاب نہیں ۔پشاورکے علاوہ صوبہ سرحد کے دیگراضلاع مردان،چارسدہ،نوشہرہ،تخت بھائی اورجنوبی اضلاع کوہاٹ،بنوں،لکی مروت سمیت کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں۔شہریوں نے اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرشدید غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرتین کے اندر اندر لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہ کیاگیا توبجلی بل جمع نہیں کریں گے۔

02/06/2009 17:36:58 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے