اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں آٹھ نئے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے، ڈی جی پیپکو:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2010ء) پیپکو کے ڈائریکٹرجنرل انجینیئر محمد خالد نے کہا ملک میں آٹھ نئے رینٹل پاور پلانٹس لگائے جائیں گے جس سےبجلی چھ فیصد مہنگی ہوگی اور ان سے 1154میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی ۔

واپڈا ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا چار تھرمل پاور پلانٹس میں فنی خرابی اور گیس کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ بڑھاہے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ شہروں میں چھ اور دیہات میں دس گھنٹے ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے آٹھ رینٹل پاور پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی ہے جن پر جلد کام شروع ہوجائے گا ۔

17/05/2010 19:38:09 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے