اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

واپڈا کی نجکاری کیخلاف سندھ میں احتجاجی مظاہرے:
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 فروری۔ 2010ء) واپڈا کی نجکاری ، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ہائیڈروالیکٹرک لیبریونین کی طرف سے حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کو تالے لگاکر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی کال پر حیدرآباد میں واپڈا سینکڑوں ملازمین نے ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی کر رہے تھے۔ا نہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی، دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ نوشہروفیروز میں بھی واپڈا کے ملازمین نے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے بیرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے درج تھے۔ لاڑکانہ، شکارپور اور جیکب آباد سمیت مختلف اضلاع میں بھی واپڈا کے ملازمین نے ریلیان نکالیں۔ لاڑکانہ میں ملازمین نے ریلی کے اختتام پر رائل روڈ پر دھرنا دیا اور ٹائر جلائے۔

20/02/2010 14:43:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے