اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پانی کی کمی،بجلی کی پیداوارشدید متاثرہو رہی ہے، پرویزاشرف:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009)پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے اور ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فرنس آئل خریدے اور کراچی میں بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرے تاکہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا اپنا پیدا کردہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی نے احکامات پر عمل نہ کیا تو اس کیخلاف راست اقدام اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بنیادی طور پر آبپاشی کیلئے ہیں اور بجلی کی کمی کی وجہ سے مزدور طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تین ہزار سے 35 سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

02/01/2009 17:45:54 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے