وزیراعلی کادہشتگردی میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے تیس تیس لاکھ‘ بے گناہ شہریوں کیلئے تین تین لاکھ روپے کا اعلان:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2009ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے دہشتگردی کے و اقعات میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے تیس تیس لاکھ روپے اور ان واقعات میں شہادت پانے والے بے گناہ شہریوں کیلئے تین تین لاکھ روپے‘ شدید زخمیوں کیلئے 75ہزار روپے جبکہ معمولی زخمیوں کیلئے 50ہزارروپے فی کس مالی معاونت کا اعلان کیاہے ۔وزیراعلی نے گزشتہ روز گُھرکی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر کہاکہ پولیس کے شہداء کے ایک ایک بچے کو ملازمت دی جائے گی جبکہ بیوہ پوری تنخواہ اور تاحیات پنشن کی حقدار ہوں گی-انہوں نے کہاکہ ایلیٹ فورس اورپولیس اہلکاروں نے جس طرح اپنی جان کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایاہے اس سے پوری قوم خصوصا پولیس فورس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں -


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




