اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کرائےکےبجلی گھروں سےبجلی قیمت میں6تا9فیصد اضافہ ہوگا،راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔یکم فروری۔ 2010ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کرائے کے بجلی گھروں سے بجلی کی قیمت میں صرف چھ تا نو فیصد تک اضافہ ہوگا، حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی تجاویز پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے ، کرائے کے بجلی گھر ہی لوڈشیڈنگ سے نجات کاواحد ذریعہ ہیں، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ میں جن منصوبوں کی منظوری کی سفارش کی گئی ہے ، ان پر عملدرآمد سے بجلی کے نرخ میں چھ سے نو فیصد تک کا اضافہ ہوگا، حکومت نے انتہائی ترقیاتی بنک کی تجاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پانا بس میں نہیں ، حکومت اپنی تمام تر کوششیں کررہی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے اور اس کیلئے کئی نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں تاہم کرائے کے بجلی گھروں سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں بجلی کی ترسیل بڑھائی گئی لیکن بجلی پیدا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا جس سے بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑا ۔

01/02/2010 18:02:32 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے