اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی :کیبل فالٹ اور ٹرپنگ کے بہانے دوبارہ لوڈ شیڈنگ:
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جولائی 2009 ء) کے ای ایس سی نے شہرمیں کیبل فالٹ اور ٹرپنگ کے بہانے ایک بار پھرچھ سے آٹھ گھنٹے بجلی معطل کرنی شروع کر دی ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں بارہ گھنٹے بجلی کا طویل تعطل جاری رہا۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ نے دعوی کیا ہے کہ طلب اور رسد میں فرق صرف تہتر میگاواٹ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے میں ایک بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ وپڈا شدید بحران کے باوجود کراچی کو چھ سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے تاہم شہر میں مختلف مقامات پر فیڈر ٹرپنگ کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔کے ای یس سی ذرائع کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے بتیس کیبل فالٹ ہیں جس کی وجہ سے ملیر، شاہ فیصل کالونی ، نارتھ ناظم آباد ،نیوکراچی، لانڈھی اورگلشن اقبال کے علاقے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ بدھ کی شام بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمرمیں آتشزدگی کے بعد محمود آباد، اعظم بستی ، طارق روڈ ، نرسری، اور بہادرآباد کے علاقے پوری رات تاریکی میں ڈوبے رہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی شکایات پر بروقت کارروائی نہیں کرتی۔

02/07/2009 13:21:18 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے