اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کی طلب ریکارڈ سطح پر:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18۔جولائی ۔2010) ملک میں بجلی کی طلب رواں سال کی ریکارڈ سطح سترہ ہزار چار سو تیس میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ پیپکو نے صنعتی شعبے کا بوجھ گھریلو صارفین پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور میں پیپکو ذرائع نےنجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد شہروں میں دس سے بارہ جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نجی پاور کمپنیوں نے تیل کی سپلائی میں کمی پر احتجاجاً پیداوار پندرہ سو میگاواٹ کم کر دی ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں بھی تین سو میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپکو حکام نے صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کے لئے لوڈشیڈنگ کا سارا بوجھ گھریلو صارفین پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

18/07/2010 16:35:50 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے