اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال 700سے بڑھ کر958میگا واٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ دوسرے روز بھی جاری ، آئندہ ہفتے موسم زیادہ تر خشک رہنے کی وجہ سے گرمی اور بجلی کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے، ماہرین:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 700سے بڑھ کر958میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجما ن نے ہفتہ کو ایک بیان میں بتایا کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار12171میگا واٹ ہے جبکہ اس کی طلب 13129میگا واٹ ہو چکی ہے اس طرح 958میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ سال نو مئی کو بجلی کاشارٹ فال4375میگا واٹ تھا انہوں نے کہا کہ موسم کی حدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور معمولی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بجلی کا شارٹ فال700میگا واٹ بتایا گیا تھا اور حکومت نے تقریباً پانچ روزکے وقفے سے جمعہ کو دوبارہ لوڈ شیڈنگ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل بجلی کی پیداوار اور طلب برابر ہونے کی وجہ سے چند روز لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے اورمطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت معتدل رہا تاہم آئندہ ہفتے موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی میں اضافہ متوقع ہے اور اس دوران بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھانا پڑے گا ۔

09/05/2009 20:08:22 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے