آئی ایم ایف، پاکستانی حکام نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون۔2010ء) آئی ایم ایف کو پاکستانی حکام نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈکے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور سیاسی غیر یقینی اور خراب امن و امان معیشت کے لئے چیلنج ہے۔ پاکستانی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے کے باوجود افراط زر بڑھا ہے۔ روپے کی قدر میں بڑی کمی نہیں ہوئی۔ غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بجٹ خسارہ بھی بڑھا ہے اور حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ہدف سے زائد قرضے حاصل کئے ہیں۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں زور دیا ہے کہ مرکزی بینک ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافہ کرے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




