جہلم، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ،جہلم میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلسہ شروع کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دئیے جائیں گے ، شہریوں کا حکومت سے مطالبہ:
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23مارچ۔2010ء) بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی اور چار چار گھنٹے غائب رہتی ہے ،تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کا نظام درہم بر ہم ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گھروں میں معمر حضرات اور معصوم بچے گرمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جہلم میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلسہ شروع کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دئیے جائیں گے اور کسی ناگہانی صورتحال میں محکمہ واپڈا از خود ذمہ دار ہو گا ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




