UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"کیری لوگر بل" پر مزید کوریج

ڈرون حملوں اور کیری لوگر بل غلامانہ بل کیخلاف بلوچستان بھر میں یوم احتجاج منایا گیا:
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اکتوبر ۔2009ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے فیصلے کے مطابق بلوچستان پر امریکہ کے مبینہ ڈرون حملوں اور کیری لوگر بل غلامانہ بل کیخلاف جمعہ کے روز بلوچستان بھر میں یوم احتجاج منایا گیا اور کوئٹہ میں جمعہ اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں جبکہ پشین ضلع قلعہ عبداللہ چمن ژوب زیارت لورالائی خاران نوشکی قلات قلعہ سیف اللہ گوادر تربت جعفر آباد سمیت صوبہ بھر میں زبردست احتجاج اور بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں قلعہ عبداللہ چمن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ضلعی امیر مولانا محمد حنیف و دیگر کی قیادت میں ضلع ژوب کی ریلی جامع مسجد سے نائب ضلعی امیر مولاوی ضیاء الدین خاران میں ضلعی امیر حافظ جمال عبدالناصر پشین میں مولانا حبیب اللہ لورالائی میں سراج الدین قلعہ سیف اللہ میں مولانا عبدالحق زیارت میں مولوی عبدالحلیم قلات میں مولانا محمود شاہ اور اضلاع اور تحصیلوں کے ہیڈ کوارٹروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور شہر میں احتجاجی جلسے منعقد کئے گئے چمن میں جلسہ عام سے مولانا محمد حنیف مولوی وزیر محمد حافظ قسام الدین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے بلوچستان میں طالبان شوریٰ کے موجودگی ڈرون حملوں کے مبینہ دھمکیوں کے مذمت ار توہین امیز کیری لوگر بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی ڈیڑھ ارب سالانہ امداد ی امریکہ کے عیوض فروخت نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی بھی حکمران کو پاکستان کی آزادی کو داؤ پر لگانے کی اجازت دینگے امریکہ افغانستان اورعراق میں شکست چھپانے کیلئے بلوچستان پر امریکی ڈرون حملہ آور ہونا چاہتا ہے امریکہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ بلوچستان پر امریکی ڈرون حملوں کے صورت میں ہر بلوچستانی بچہ بچہ مجاہد و طالبان بن کر امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طالبان شوریٰ کی موجودگی کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں طالبان کیلئے تمام دنیا سے زیادہ محفوظ مراکز اڈے افغانستان ہی میں موجود ہیں اور انہیں پاکستان یا بلوچستان میں پناہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام نظریاتی تمام پاکستانی قوم کو عموما اور بلوچستان کے تمام عوام کو خصوصا دعوت دیتے ہیں کہ بلوچستان پر ڈرون حملوں کے مبینہ دھمکیوں اور کیری لوگر بل کیخلاف متحد ہو کر آواز اٹھائین اور ابھی وقت ہے کہ وہ امریکہ کے جارحیت کو اپنے بھرپور احتجاج کے ذریعے روک سکتے ہیں ورنہ کل امریکہ کے ہمارے گھر وں میں داخل ہونے کے بعد احتجاج یا واویلا کا کوئی فائدہ نہیں ژوب میں مولانا ضیاء الدین مولانا عبدالمنان ناصر مولوی سخی داد حافظ حضرت گل اور دیگر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے جدید ٹیکنالوجی اسلحہبارود پر اعتماد ہے اور مسلمانوں کو اپنے اللہ اور اللہ کی نصرت پر اعتماد ہے اور اللہ پاک نے ہمیشہ حق والوں کو اکثریت اور بڑے لشکروں کو اقلیت کے چھوٹے لشکروں سے عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا ہے خاران میں جلسہ عام سے ضلعی امیر حافظ جمال عبدالناصر مولوی احمد جان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان موت ے ڈرنے والے ہیں اللہ نے ہمارے لئے جو رات قبر میں گزارنے کیلئے مقرر کی اور دنیا میں زندگی کا جو وقت مقرر کیا ہے اس کے مطابق موت اور زندگی ہمارا ایمان ہے کہ قبر کے رات گھر پر نہیں گزار سکتا انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بلوچستان پر ڈرون حملے کئے تو اپنے پاؤں رپ خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ امریکہ نے بلوچستان پر ڈرو ن حملہ کی جسارت کی تو بلوچستانی قوم اسے سبق سکھائے گی کہ ان کے تمام نسلیں یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل غلامانہ توہین آمیز ہے اور حکمران اس توہین آمیز بل پر خوشیاں مناتے ہیں جبکہ قوم اس بل کو اپنے گلے میں غلامی کا طوق سمجھتی ہے قلات میں جلسہ عام سے مولانا محمود شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم دنیا پر امریکہ اپنے چوہدراہٹ کے قیام کیلئے ہر وہ علاقہ اور ملک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے جہاں سے امریکہ کیلئے خطرہ ہو اور بلوچستان پر بلا جواز الزامات طالبان کے شوریٰ ملا محمد عمر کے موجودگی کے کوئی حقیقت نہیں وہ صرف افغانستان میں اپنے ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان اور بلوچستان پر الزامات کے بوچھاڑ کر کے جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے لورالائی میں جمعیت نظریاتی کے کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سراج الدین مولوی ولی محمد و دیگر علماء نے کہا کہ امریکہ کے حالت پاگل کتے کی جیسی ہو چکی ہے کہ وہ جو بھی سامنے آ تا ہے اس کو کاٹ لیتا ہے اور نائین الیون کے واقعہ کا الزام میں امارت اسلامی افغانستان پر حملہ کیا بعد میں عراق کو خطرناک ہتیار کی موجودگی کے بہانے نشانہ بنایا پھر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بمباریاں ڈرون حملے کے ذرعیے قبائلی عوام کا قتل عام کیا اب بلوچستان ر حملوں کیلئے تانے بانے تلاش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق اس علاقوں پر ڈرون حملے نہیں کئے جا سکتے جہاں حکومتی عملداری قاء ہو بلوچستان میں ایسا کوئی علاقہ نہیں جو پاکستانی و بلوچستانی حکومت کے عملداری قائم نہ انہوں نے کہا جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ امریکہ اور کفری قوتوں کے اسلام مسلمانوں کیخلاف سازشوں سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے قوم کو کفری قوتوں کے سازشوں سے آگاہ کیا اور ابھی بھی پاکستان بلوچستان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بناتے ہیں۔

09/10/2009 19:03:43 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.