اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا خالص منافع ، پنجاب کووفاق سے 5.1ارب روپے کی قسط مل گئی:
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی۔2010ء)صوبائی وزیر خزانہ وپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تنویر اشرف کائرہ نے کہاہے کہ وفاق نے بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کی مد میں پنجاب کو5.1ارب روپے کی قسط ادا کر دی ہے جبکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کی طرف سے پنجاب کو بقیہ رقم آئندہ 2سال میں ادا کر دی جائے گی ۔ ارکان صوبائی اسمبلی کے ایک وفد سے آج اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے خالص منافع کے حوالے سے وفاق کے سامنے ٹھوس موقف اختیار کیا تھااور اس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے کہ اس کی کوششوں سے صوبہ پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق مل رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں پنجاب کو وفاق مجموعی طورپر 28ارب روپے ادا کرے گا جس میں سے2سال کے دوران 18.1ارب روپے وفاق نے پنجاب کو ادا کر دیئے ہیں- انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب 1996ء کے بعد سے بجلی کا خالص منافع حاصل کر نے کے آئینی حق سے محروم چلا آرہا تھا تاہم موجودہ حکومت نے اس حوالے سے ایک واضح لائحہ عمل اختیار کیا اور وفاق سے اپنا مطالبہ منوایا ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق نے 1991ء سے لیکر2004-05ء تک کے بقیہ جات کا حساب تسلیم کر لیا ہے جوتقریبا 28ارب روپے بنتا ہے ۔

14/07/2010 13:43:37 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے