بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کے لئےنرخوں میں اضافہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی ۔2010ء)نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں کے لئے نرخوں میں اضافے اور ایک کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں نیپرا ذرائع کے مطابق پشاور،فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے نرخوں میں پانچ پیسے سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کے نرخوں میں پانچ پیسے سے ایک روپے فی یونٹ تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




