اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

منڈی بہاؤ الدین، لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامہ آرائی، تین افراد زخمی:
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 اپریل ۔2010ء) منڈی بہاؤالدین میں بیس گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کیا، ریلوے ٹریک کو بند کرکے سرگودھا جانے والی ٹرین پر پتھراؤ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔ منڈی بہاؤالدین میں تاجروں اور شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے مختلف مقامات سے تین ریلیاں نکالیں۔ انہوں نے واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد نے مختلف مقامات پر ٹائر نذرآتش کئے جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ریلوے ٹریک کو بند کرکے سرگودھا جانے والی ٹرین پر پتھراؤ کیا جس سے تین مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری ریلوے اسٹیشن اور واپڈ دفتر پہنچ گئی اور لاٹھی چارج کرکے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا۔

20/04/2010 15:42:01 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے