اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملتان، لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سینکڑوں مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ:
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) ملتان میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینکڑوں مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد پاور لومز کی تالہ بندی کر دی گئی ہے۔پاور لومز ایسوسی ایشن کی اپیل پر جمعہ کے روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،نرخوں میں اضافے،دھاگے کی عدم دستیابی اور ایکسپورٹ پر پابندی عائد نہ کرنے کے خلاف شہر کی تمام پاور لومز کو ایک روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پاور لومز مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ میپکو کی جانب سے روزانہ بجلی کی تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب بجلی کی آٹھ گھنٹے غیر اعلانیہ بندش سے پاور لومز بند ہو گئی ہیں جس سے ان کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔پاور لومز مزدوروں کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

15/01/2010 16:24:23 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے