بجلی کی فوری کمی رینٹل پاور پلانٹ سے دور کی جا سکتی ہے، پرویز اشرف:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25جنوری۔ 2010ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پروز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی فوری کمی صرف رینٹل پاور پلانٹ کے ذریعے دور کی جاسکتی ہے جس میں آٹھ سے دس ماہ لگیں گے تاہم اس سے بجلی کے ٹیرف میں دس فیصد تک اضافہ ہو جائے گا۔ لاہور میں پاکستان ہائیڈرو الیکٹر ک لیبر یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہ چھوٹے اور درمیانے ڈیمز تمام صوبوں میں بنائے جائیں گے جبکہ میگا پروجیکٹ بھاشا ڈیم پر تعمیر کاکام اسی سال شروع ہوجائے گا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو دہشت گردی، بجلی وگیس کے بحران وراثت میں ملے ہیں،جن پر قابو پایا جارہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر دوران ملازمت وفات پاجانے والے واپڈا ملازمین کےلواحقین کو دی جانے والی امداد دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ کرنے، چشمہ رائٹ بینک کینال کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے اور دیگر مراعات کا بھی اعلان کیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




