اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لاہور: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،لوگ بے حال:
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03اکتوبر 2009 ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں شادباغ، گڑھی شاہو، سمن آباد، ساندہ، گلشن راوی،مصری شاہ اور شاہدرہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ گوجرانوالہ ریجن کے تمام اضلاع میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی سے گوجرانوالہ کی ساٹھ فیصد انڈسٹری بھی بند ہو چکی ہے۔پیپکو کی یومیہ ڈیمانڈ چودہ سو میگاواٹ ہے جبکہ پیپکو کی جانب سے صرف سات سو میگاواٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔ سیالکوٹ،منڈی بہاؤ الدین، شیخوپورہ،حافظ آباد،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، سرگودھا، میانوالی، قصور،ساہیوال،اوکاڑہ، ملتان،مظفر گڑھ،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

03/10/2009 11:09:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے