اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پہیہ جام ہڑتال:
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21جولائی 2009 ء)پنجاب اہل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرزاق ببر کی اپیل پر صوبے بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔اہل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرزاق ببر نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آج پنجاب میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور پہیہ جام کیا جائے۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ بجلی کی پیداوار کے حوالے سے پانی اور بجلی کی وزارت، پیپکو اور وزراء کے بیانات میں تضاد ہے۔عبدالرزاق نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر احتجاج سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کراچی، میلسی، ملتان اور جھنگ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی۔عبدالرزاق ببر نے کہا کہ اگر ہڑتال کے بعد لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

21/07/2009 11:02:45 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے