چنیوٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی:
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی ۔2009ء) چنیوٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بادشاہی مسجد چنیوٹ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہری ،تجارتی تنظیمیں اور پاورلومز ورکز کے علاوہ فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے اورواپڈا والوں اوروفاقی حکومت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی،شرکاء نے کہا کہ اگربجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود صارفین کو ہزاروں روپے کے بل بھیج دیے گئے جس کی ادائیگی نہیں ہوسکتی ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی تحصیل چوک جاکرجلسہ کی صورت اختیار کرگئی اور ٹریفک بلاک کردی بعدازاں پولیس انتظامیہ نے جلوس کو منتشر کردیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




