لوڈشیڈنگ: جولائی کے آخر میں 2 گھنٹے کمی ہو گی، ایم ڈی پیپکو:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی ۔2009ء) ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ جولائی کے آخر میں لوڈ شیڈنگ میں دو گھنٹے کمی ہو جائے گی اور آئندہ ہرماہ لوڈ شیڈنگ میں کے دورانیے میں مزید دو دو گھنٹوں کی کمی ہو گی، پیپکو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے دسمبر میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نئی آئی پی پییز کے قیام اور موجودہ پاور ہاؤسز کو مکمل استطاعت کے ساتھ چلانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں قوم چند ماہ صبر کرے لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے مخلص ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




