بجلی کی پیداوار پندرہ اپریل سے بہتر ہوجائے گی، پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19مارچ۔ 2010ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار پندرہ اپریل سے بہتر ہونا شروع ہوجائے گی ۔ یہ بات انہوں نے توانائی کے بحران کے حوالے سے قائم کی گئی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جون تک سولہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔تاہم کے ای ایس سی کے تین بند پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ کراچی میں صرف تین گھنٹے کی شیڈولڈ لوڈشیڈنگ ہوگی۔ زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




