اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی: بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی ۔2009ء) حکومت نے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،گلشن اقبال ، گلبرگ اور شاہ فیصل ٹاﺅن کو ماڈل بنایا جائے گا ۔کے ایس سی کے کمپلین سننے والے عملے کی تعداد پندرہ سے بڑھا کر نوے کر دی گئی ہے۔ گورنر ہاﺅس کراچی میں اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کاہرہ ، وفاقی وزیر نجکاری نوید قمر اوروفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے کنڈا لگانے والوں کو مفت میٹر فراہم کیے جائیں گے اور بحران پر قابو پانے کے لئے نئے گریڈ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ، اس وقت کے ای ایس سی 1750 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہی ہے

29/07/2009 16:43:45 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے