وزیر بجلی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خود آدھی بتیاں بجھا دیں ، ایئرپورٹ لاؤنج میں بھی بتیاں بجھاآیاہوں ، پرویزاشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء) وزیر بجلی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خود آدھی بتیاں بجھا دیں ۔ پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس لشکری رئیسانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم نمبر ایک میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اجلاس میں تاخیر سے آئے۔ انہوں نے آتے ہی کمیٹی روم میں جلنے والی بتیاں خود ہی آف کر دیں اور کہا کہ جب آدھی بتیوں سے کام چل سکتا ہے تو ساری بتیاں کیوں جلائی جائیں؟۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی ایئرپورٹ سے سیدھا آ رہا ہوں اور میں نے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بھی آدھی بتیاں بجھا دی تھیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




