کراچی، کے ای ایس ای نے جناح اسپتال کی بجلی منقطع کردی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔21 اپریل ۔2010ء) کے ای ایس سی نے بل کی عدم ادائیگی کے باعث جناح اسپتال کی بجلی منقطع کر دی جس کے آپریشن و دیگر کام رک گئے ۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق بل کی ادائیگی کے لئے ان کے پاس رقم موجود نہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جناح اسپتال کی انتظامیہ نے گزشتہ تین ماہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کرایا جس کی مجموعی رقم دو کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے بنتی ہے ۔ بجلی منقطع ہونے کے باعث آپریشن ٹھیٹر ، لیبارٹری و دیگرڈیپارٹمنٹ میں کام رک گئے ہیں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جناح اسپتال میں بجلی کے متبادل جنریٹر موجود ہیں تاہم وہ پورے اسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں ۔ جناح اسپتال انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اسپتال کی بجلی بحال کرائی جائے تا کہ متعدد قیمتی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




