اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

آزاد کشمیر،میر پور میں روزانہ اٹھارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ، شہریوں کا شدید احتجاج:
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24مارچ۔ 2010ء)پاکستان واپڈا کی جانب سے آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں روزانہ اٹھارہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی جبکہ مظاہرے کے دوران مظاہرین نیٹریفک بلاک کردی ۔چوک شہیداں سے ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی نے منگلہ پاور ہاوٴس کے گھیراوٴکی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو پاور ہاوٴس تک پہنچنے سے روک دیا۔اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوئی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ جس کے باعث سے پانچ مظاہرین زخمی ہوگئے۔ اس دوران آزادکمشیر کابینہ کی رکن ناہید طارق جلوس لے کر پولیس ناکے پر پہنچیں تو ان پر بھی پتھراوٴ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر پور اور مشتعل مظاہرین کے مذاکرات ہوئے اور پولیس نے ناکہ کھول کر مظاہرین کو پاور ہاوٴس کی جانب جانے کی اجازت دیدی۔

24/03/2010 15:52:00 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے