ملک میں بجلی کا شارٹ فال2 ہزار5سو 62 ہو گیا:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16جنوری۔ 2010ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار5 سو 62 ہو گیا ۔ اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیدوار سات ہزار سات سو بیس میگاواٹ جبکہ مانگ دس ہزار دو سو بیاسی میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن تین سو انسٹھ میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار تینتالیس میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار تین سو اکیانوے میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے چھ سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




