گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال ختم:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون ۔2009ء) ملک میں گرمی کی شدت میں کمی کے بعد بجلی کا شارٹ فال بھی عارضی طور پر ختم ہو گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار چار سو بیس اور مانگ بھی بارہ ہزار چار سو بیس میگاواٹ ہے۔ کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




